سوات میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

سوات(نیوز ڈیسک)سوات میں پانچ سے دس جولائی تک شدید بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سوات میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا امکان ہے،جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ بارشوں کے دوران لینڈنگ سلائیڈنگ اورسیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،انتظامیہ نےپیشیگی اقدامات کے لئے اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

دریا میں نہانے پر پابندی کے باوجود بعض مقامات پر خلاف ورزی ہورہی ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 27 جون کی سانحہ جیسے حادثات روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *