پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے میں ناکام

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختلافات کی نظر ہوگیا ۔سردارتنویرالیاس چودھری یٰسین، چودھری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں ناکام ہوگئی۔

پیپلز پارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کرتی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کے اختلاف کے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہو نے لگے پارٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں کر سکی۔جسکی وجہ سے پارٹی عدم اعتماد نہیں لا سکی۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہے۔ چوہدری لطیف اکبر ناراضگی کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔۔

چوہدری یاسین لندن ہیں اور مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا امکان نہیں۔پیپلز پارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کرتی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی پیپلز پارٹی کے اختلاف کے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہو رہے ہیں پارٹی میں اختلاف مذید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *