لاہور(نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو کی شہزادی بختاور بھٹو کی عید پر بنی تصویریں سوشل پلیٹ فارمز پر ایسی وائرل ہوئیں کہ بختاور کو اپنی ان پوسٹوں تک ایکسیس محدود کرنا پڑی۔
شہید بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو سیاست سے بہت دور رہنے کے باوجود پبلک میں بے پناہ مقبول ہیں؛ بختاور کی مقبولیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ان کی کوئی تصویر سامنے آتی ہے۔
بختاور بھٹو نے آج عید کے روز اپنے شوہر محمود چودھری، بچوں اور دو معصوم بکروں کے ساتھ تصویریں انسٹاگرام پر پرسٹ کر دیں۔ بس پھر کیا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے بختاور کی فیملی کی یہ تصویریں وائرل ہو گئیں۔
انسٹاگرام پر بختاور بھٹو بہت کم پوسٹ کرتی ہیں لیکن کبھی کبھی کچھ نہ کچھ فوٹوز پوسٹ کرتی ہیں تو ان کی ہر فوٹو یونہی مقبول ہو جاتی ہے۔ آج عید کے روز بختاور بھٹو نے اپنے شوہر، بیٹوں اور بکروں کے ساتھ تصویروں کی پوسٹس شیئر کیں تو یہ اتنی زیادہ وائرل ہوئیں کہ انہین کچھ دیر بعد اپنی پوسٹوں تک رسائی محدود کرنا پڑ گئی_
سابق وزیر اعظم بے نظیر اور صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری شادی کے بعد دبئی میں مقیم ہیں، وہ پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ تو رابطے میں رہتی ہیں لیکن پبلک کے سامنے کم آتی ہیں۔
انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنے بیٹوں، شوہر کے ساتھ تصویریں پوسٹ کیں تو انہوں نےعید لُک شیئر کرتے ہوئے اپنے عوام کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
ان خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو ہلکے براؤن، بادامی سے رنگ کے پروقارلباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے شوہر محمود چوہدری اور تینوں بیٹے روایتی عید ڈریس بلیک ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔
بختاور بھٹو کی تصویر میں 2 خوبصورت دنبے بھی موجود ہیں، جس سے پتہ چلا کہ بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اس بار دنبوں کی قربانی کی ہے۔
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔ اب ان کے تین ہونہار بیٹے ہیں۔
بختاور اور محمود کے دو بیٹوں کے نام بختاور کے دادا اور نانا کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔
ان کے بڑے برخودار کا نام میر حاکم، منجھلے بیٹے کا نام میر سجاول جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام میر ذوالفقار ہے۔