بھارت اب شملہ معاہدہ بھول جائے،وزیردفاع خواجہ آصف کی للکار

سلام آباد(کھوج نیوز)بھارت اب شملہ معاہدہ بھول جائے،وزیردفاع خواجہ آصف کی للکار،کھوج نیوز پورٹ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں، جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہوجائے گی۔

Cultural heritage tours
انہوں نے کہا کہ 1948 کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، سیز فائر لائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہوجائے گا، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی حیثیت اب ختم ہوگئی، معاہدے کی تمام شقیں ختم ہوگئیں، جنگ کے بعد جو ہوا اس کی وقعت کچھ نہیں رہی، کشیدگی پر ہم نے واضح کیا تھا کہ اگر یہی رہا تو معاہدوں کی قدر و قیمت نہیں رہے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں کوئی فریق یکطرفہ طور پر اس سے نہیں نکل سکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق تمام اقدامات مشترکہ ہوسکتے ہیں، بھارت کبھی 6 ہزار تو کبھی 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑتا ہے، بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہا میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

Source- https://www.khouj.com/?p=58915

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *