سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے ورک ویزے معطل کردیئے

ریاض (اوصاف نیوز) سعودی عرب نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کیلئے ورک ویزا کوٹے” کا اجراء جون 2025 تک معطل کر دیا ۔

بلاک ویزا سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی طرف سے دی جانے والی پیشگی منظوری ہے جو کمپنیوں کو غیر ملکی شہریوں کی ایک مخصوص تعداد کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

دیگر متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجیریا، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور مراکش شامل ہیں۔

یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، زیادہ بھیڑ کو سنبھالنے اور غیر مجاز حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔اس معطلی کے تحت نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ موجودہ درخواستوں کو تاخیر یا مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کو ویزا مل گیا ہے لیکن وہ ابھی تک سعودی عرب میں داخل نہیں ہوئے ہیں انہیں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے کئی ممالک کے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور سیاحتی ویزے بھی عارضی طور پر معطل کر دیئے۔یہ پابندیاں جون 2025 کے آخر تک نافذ رہیں گی، حج سیزن کے بعد نرمی کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *