عید سےپہلے عیدی،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے 30 مئی 2025 تک تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس سلسلے میں تمام سرکاری محکموں اور اداروں کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے ماہ کے اختتام پر گھریلو بجٹ میں توازن رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بروقت مکمل ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *