





فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اورنگ زیب اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب) نے پنجاب بار الیکشن30-2025 بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ فیصل آباد بار کے متعدد معزز ممبران بطور امیدوار پنجاب بار کے الیکشن میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں. ان میں موجودہ ممبر پنجاب بار کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے چہرے بھی سیاسی افق پر چمک رہے ہیں. موجودہ ممبر پنجاب بار میں سے دو سیف زون میں ہیں. ان کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے. چنگیز احمد خاں کاکڑ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و ممبر قومی اسمبلی ) ایک ملنسار شخصیت کے مالک ہیں. یہ مسلسل تین بار ممبر پنجاب بار منتخب ہونے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں. ان کی اس کامیابی کا راز وکلاء برادری سے بے پناہ محبت ہے. ان کے طریقہ وکالت سے تو کوئی دوست اختلاف کر سکتا ہے. مگر ان کی شخصیت اور کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا. چوتھی بار بھی کامیابی کا سہرا ان کے سر سجنے جا رہا ہے. چوہدری امتیاز احمد لونا (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) کسی تعارف کے محتاج نہیں. یہ وکلاء برادری کے حقیقی ہیرو اور رہنما ہے. کسی بھی وکیل کا پیشہ وارانہ مسئلہ ہو یا ذاتی، یہ ہمہ وقت سب کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں.. نوجوان وکلاء ان سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں. ان کا پرخلوص رویہ اور وسیع دستر خوان دوست و احباب کی محفلوں کی رونق ہے. ان کے چیمبر میں ہر وقت وکلاء اپنے مسائل کے سلسلہ میں موجود رہتے ہیں. انہوں نے کسی کو انکار نہیں کرنا. بلکہ ان کی مدد کے لیے کسی حد تک بھی جانے کو تیار رہتے ہیں. ان کے اس مثبت رویہ کی وجہ سے ان کی جیت قبل از وقت ہی یقینی ہے. الیکشن تو. محض ایک خانہ پوری ہے. چوہدری قیصر نذیر ساہی (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) انتہائی میٹھا اور دھیمہ لہجہ رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں. یہ بڑے چھوٹے سب سے بڑے پیار سے ملتے ہیں. جس کی وجہ سے فیصل آباد بار کی وکلاء برادری ان سے دلی لگاؤ رکھتی ہے. ان کا ووٹ بینک جٹ برادری کے ساتھ ساتھ دیگر برادریوں میں بھی اچھا خاصا ہے. یہ برادری ازم کی سیاست سے مبرا ہو کر سیاست کرتے ہیں. یہ کی جیت بھی یقینی نظر آ رہی ہے. رانا معظم عباس خان (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) دوستوں کے دوست کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں. یہ فیصل آباد بار کی جان ہے. ہر کسی کے دکھ سکھ میں شامل ہونا ان کا طرہ امتیاز ہے. ہنس مکھ شخصیت اور مہمان نوازی میں ان کا کوئی ثانی نہیں. ان کے چیمبر میں ہر وقت دوستوں کا ہجوم رہتا ہے. سیاسی و فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. بار کی سیاست میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے. یہ ہر الیکشن میں ذات پات کی سیاست سے آزاد ہو کر مستحق اور حق دار امیدوار کا ساتھ دیتے ہیں. اس بار وکلاء بھی ان کو اپنا قمیتی ووٹ دیکر ممبر پنجاب بار کے منصب پر دیکھنا چاہتے ہیں. چوہدری شہزاد بشیر چیمہ (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و سابق صدر بار) بھی ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں. ان کی الیکشن مہم نے مخالفین کے ہوش اڑا کے رکھ دیئے ہیں. جٹ برادری کے تمام چھوٹے بڑے دھڑے ان کی کامیابی کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں. میاں مہران طاہر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) جو کہ موجودہ ممبر پنجاب بار بھی ہے. وکلاء کے حق میں ان کے دلیرانہ اقدام نے ان کی پنجاب بار ممبر شپ کے چار سال ضائع کر دیئے. بالآخر یہ اس من گھڑت اور جھوٹے مقدمہ میں سرخرو ہوئے. بدقسمتی سے ان کی برادری کی متعدد قد آور سیاسی شخصیات جن کا ووٹ بینک بھی ہے. وہ بھی پنجاب بار کی دوڑ میں شامل ہیں. جس سے ان کا ووٹ بینک لازمی متاثر ہوگا. میاں انوار الحق (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و سابق صدر بار) چوہدری عبدالسلام (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)کا ووٹ بینک اچھا خاصا ہے.اس کے علاوہ بھی دیگر قابل احترام بہن بھائی پنجاب بار کا الیکشن لڑ رہے ہیں. مگر کانٹے کا مقابلہ ان شخصیات کے درمیان دیکھنے کو مل رہا ہے. ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے. مگر بطور وکیل ایک دوسرے کا ادب و احترام کرنا ہمارا فرض ہے.