احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل،وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی اور صدرشعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں 23 مارچ قراد داد لاہور، یوم پاکستان کے دن کے حوالے سے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے استحکام و یقین تجدید عہد کا دن ہے۔پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفے دو قومی نظریہ کے تحت پاکستان کو معاشی خوشحالی و ترقی یافتہ مملکت خداداد بنانے کا یکجہتی یوم ہے۔پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ اور پاکستان افواج کے کندھے سے کندھا ملاکر سرحدوں کی حفاظت کا دن ہے۔پاکستان ایٹمی پاور ملک ہے اور ہم سب آپس میں اتحاد وہم آہنگی سے دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم اپنے عظیم ملک کو ایمانداری،اعلی تعلیم وتربیت اور سکلڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی،تحقیق و تنقید،اعلی اخلاقی اقدار کے عملی مثالی کردار سے وطن عزیز پاکستان کو دنیا کا امن یافتہ خوشحال ریاست خداداد بناسکتے ہیں۔
آج کا دن پاکستان کے استحکام و یقین تجدید عہد کا دن ہے
