چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟

کراچی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں امام الحق کی شمولیت کی منظوری دیدی۔آئی سی سی نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امام الحق کو فخر زمان کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولاک شامل ہیں۔

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے اوور میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ پوری اننگز میں فیلڈنگ بھی نہ کرسکے جس کی وجہ سے انہیں رولز کے مطابق اوپننگ کرنے سے روک دیا گیا تھا، وہ نمبر 5 پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *