کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ کی عظیم بزرگ ہستی حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔

بدھ کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گی،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔