افغان وزارت شہری ترقی کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کابل(اوصاف نیوز)وزارت شہری ترقی اور ہاوسنگ کے دفتر کے باہر خود کش دھماکہ ہوگیا ۔دھماکے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکہ ہوگیا ۔ تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آج منسٹری آف اربن ڈیولپمنٹ کے قریب ایک خودکش دھماکہ ہوا جس میں ایک جاں بحق اور تین زخمی ہیں

ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔عبدالمتین قانی کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال دستیاب نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

//madurird.com/4/8931211