web counter بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا – 61News

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا۔ انہیں پہلے شوکاز نوٹس بھی دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پارٹی کے خلاف بیانات دیے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر عمران خان نے شیر افضل مروت پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، اور پی ٹی آئی کے رہنما جلد ہی ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے والے ہیں۔

اس فیصلے کے تحت، شیر افضل مروت سے ایم این اے کے طور پر استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی کہ شیر افضل کا صوابی جلسے میں رویہ مناسب نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *