پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن

یہ تحریک یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوگی پھرپورے ملک میں پھیل جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی آئندہ تحریک گزشتہ تمام تحاریک سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ تحریک کسی مخصوص مقام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ملک گیر سطح پر پھیلائی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ماضی میں ہم تحریک کے لیے کسی ایک جگہ کا انتخاب کرتے تھے جیسے مینار پاکستان، سنگجانی یا ڈی چوک لیکن اس بار تحریک کا آغاز نچلی سطح سے ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوگی، پھر تحصیل، ضلع، صوبہ اور آخر میں قومی سطح تک جائے گی۔ ان کے مطابق تحریک کے خدوخال جلد منظر عام پر لائے جائیں گے۔رؤف حسن نے زور دیا کہ سیاست میں آگے بڑھنے کا راستہ صرف مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مسلسل یہ بات کرتا رہا ہوں کہ مذاکرات ہی واحد حل ہیں لیکن بدقسمتی سے جب ہم نے مذاکرات کا آغاز کیا تو وہ معطل ہوگئے کیونکہ یہ لوگ عمران خان سے ایک ملاقات تک نہ کرا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے تاہم تحریک ہی وہ ذریعہ ہے جو مذاکرات کو تقویت دیتی ہے۔ مزاحمت صرف مذاکرات کی میز تک لے جاتی ہے جبکہ اصل کامیابی بات چیت سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ U’عوام کے ساتھ جڑی تحریک، شخصیات پر انحصار نہیں‘ی ٹی آئی کی تحریک میں واضح قیادت نظر آئے گی اور ایک مربوط تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کے سیاسی میدان میں آنے سے تحریک کو تقویت ملے گی، رؤف حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک کسی فرد سے نہیں بلکہ عوام سے جڑی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اس تحریک کی طاقت عوامی حمایت ہے نہ کہ کسی خاص شخصیت کی موجودگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *