پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، ایک اور بڑی شخصیت ن لیگ میں شامل

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات آزاد جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ کی ملاقات، وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ کا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ، صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر و دیگر نے وزیر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔

تفصیلات کےمطابق شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ چوہدری اکمل سرگالہ نے 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ کر آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ بنے تھے ، پاکستان کے جنرل الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا ،پہلے یہ آزاد کشمیر میں پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں تھے آج حصہ بنے، اکمل سرگالہ نے آج خوشگوار سفر کا آغاز کیا ، چوہدری اکمل سرگالہ کی عزت وتکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

چوہدری اکمل سرگالہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں پہلے بھی مسلم لیگ ن کا حصہ تھا آج آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی ساری قیادت کا تہہ دل مشکور ہوں آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر میں میدان مارے گی، آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی مسلم لیگ ن ایک نظریہ کا نام ہے، مسلم لیگ ن نظریے کا نام ہے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔

پارلیمانی لیڈر فاروق حیدر، شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت کی جانب سے چوہدری اکمل سرگالہ کو مبارکباد پیش کی۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اکمل سرگالہ صرف اپنے حلقے تک محدود نہیں رہیں گے، اکمل سرگالہ کی شمولیت سے مہاجرین حلقوں سمیت مثبت سیاسی پیغام گیا، مسلم لیگ ن عوام کا درد رکھنے والی جماعت ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں جماعت میں مزید شمولیتیں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *