برصغیر پاک و ہند کی روحانی ہستی ولی کامل حضور حضرت امام العارفین و ہادی رہبر عالم مخدوم سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ 660واں عرس مبارک

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف ( پ ر) برصغیر پاک و ہند کی روحانی ہستی ولی کامل حضور حضرت امام العارفین و ہادی رہبر عالم مخدوم سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ 660واں عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز 10،11،12 ذوالحجہ 1446ھ بروز ہفتہ،اتوار، سوموار جون 7،8،9 امسال 2025ء سے اوچ شریف سرائیکی وسیب تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں ہوگا۔ روحانی بابرکت تقریب کے پہلے دن فخر سادات بخاریہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری و مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری عرق گلاب سے مزار شریف کو غسل دیں گے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیشہ اعلی روحانی اقدار و محبت تصوف کا نور ہے۔حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ آپنے دادا جان حضور شہنشاہ تجلیات و جلال گنج منبع عرفان وبرکات حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا فلسفہ جلال کو عام کیا۔شریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ والسلام کی سیرت طیبہ کا درس دیا۔آج کے پُرآشوب عہد میں اللہ پاک کے حقیقی نیک برگزیدہ ہستیوں کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت چشمے ہیں۔دنیا میں امن و خوشحالی قائم کرنے کے لیے ہم سب کو ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔حضرت جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان کا فلسفہ تمام انسانوں کے لیے عملی مشعل راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *