احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ کے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی، صدرشعبہ سرائیکی و کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی کے ساتھ اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت کالج ہذا میں نہم پاس سٹوڈنٹس کے لئےکلاس فرسٹ ائیر میں داخلے جاری ہیں۔کلاسز کا آغاز 7 اپریل 2025ء سے ہوگا۔تحصیل سطح کا قدیم و اعلی تعلیمی وتربیتی سرکاری ادارہ سرسبز ماحول، بہترین کمپیوٹر لیب، شاندار تاریخی کتب پر مشتمل لائیبریری سے مزین کالج شہر کے ساتھ دیگر علاقوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔بہترین اعلی ایم فل و پی ایچ ڈی اساتذہ کرام کی فکلٹی موجود ہے۔ہماری نہم پاس سٹوڈنٹس و والدین سے التماس ہے کہ آپنے بچوں کو فوری انٹرنیٹ میڈیٹ ایف اے،ایف ایس سی، آئی سی ایس میں داخلہ کروائیں۔ہمیشہ اعلی ترین جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مادری علمی میں یقینی داخلہ سے بچوں کا مستقبل روشن ہوگا۔اعلی مارکس کے حامل طلباء کو مورا سکالرشپ،پیف سکالرشپ، میرٹ سکالرشپ،ڈالڈا سکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم،بیت المال وغیرہ سے مستحق سٹوڈنٹس کی مالی امداد بھی کی جاتی ہے۔ہم آپنے وطن عزیز کو معاشی و اخلاقی طور پر صرف تعلیم وتربیت اور سکلڈ انفارمیشن ہنر مندی سے خوشحال و ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔
حکومت پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت کالج ہذا میں نہم پاس سٹوڈنٹس کے لئےکلاس فرسٹ ائیر میں داخلے جاری ہیں
