web counter وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری – 61News

وفاقی حکومت کا تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ کو دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاوٴنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مارچ کی پنشن بھی 27 مارچ کو ادا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *