گزشتہ دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 مارچ 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ jجس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 174 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالرز بڑھ گئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 942 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

مزید برآں پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 83 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *