تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا ہےکہ تجربات سے ثابت ہوچکا ہےکہ امریکا کےساتھ مذاکرات کسی مسئلےکا حل نہیں
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط موصول نہیں ہوا،ایٹمی پروگرام پر دیگر عالمی طاقتوں سے بات کریں گے امریکا سے نہیں۔جب تک امریکا دباؤ کی پالیسی پرکاربند رہےگاہماری مزاحمت جاری رہےگی۔
امریکی صدر نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیےایرانی قیادت کوخط لکھ دیا ہے،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔