احمدپورشرقیہ( پ ر ) برصغیر پاک وہند جنوبی ایشیا کی عظیم الشان شہنشاہ تجلیات روحانی ہستی حضرت شیر شاہ سید جلال الدین حسین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 756واں سالانہ عرس کے موقع سجادہ نشین درگاہ جلالیہ فخر سادات بخاریہ مخدوم الملک سید حامد محمد نوبہار المعروف مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کو صاحبزادہ سید عشرت حسین بخاری کی موجودگی میں روحانی عقیدت مند پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے آپنا پی ایچ ڈی تھیسز بعنوان ” سرائیکی لوک قصیں اتے چولستانی قصیں دے اثرات” جس کا انتساب روحانی مرشد کامل حقیقی حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخ پوش بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے نام کو ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کو پیش کیا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے علم و عرفان وبرکات سے دنیابھر سے لوگ فیض پاتے ہیں۔زائرین و مریدین فیض و برکات سےجھولیاں بھر کے جاتےہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ انور سے اللہ پاک کے حکم و صدقے حضرت محمد مصطفٰی خاتم الرسل صلی اللہ علیہ والہ والسلام و اہل بیت المقدس سے جنات، فرشتے و انس روزانہ درود و سلام پیش کرتے ہیں۔دنیا میں امن و خوشحالی قائم کرنے کے لیے فلسفہ جلال وتصوف کو عام کرنا ہوگا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے یونیورسٹی کا فوری قیام بہت ضروری ہے۔



